31 جنوری، 2016، 4:59 PM

داعش نے سیدہ بی بی زینب (س) کے روضہ کے قریب حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

داعش نے سیدہ بی بی زینب (س) کے روضہ کے قریب حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نواسی حضرت سیدہ زینب کے روضہ کے قریب بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نواسی حضرت سیدہ زینب کے روضہ کے قریب بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ شام کے دارالحکومت دمشق کے اطراف میں نبی کریم (ص) کی نواسی حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے قریب وہابی دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 45 افراد شہید اور 110 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ حرم کے قریب روڈ کوع السوڈان پر ہوا ہے۔شامی ذرائع کے مطابق دھماکوں میں 121 افراد شہید جبکہ 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکوں سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں۔ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

News ID 1861482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha